ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی
راولپنڈی کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام پر ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن میں خاتون کی درخواست پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے، ملزم بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث ملزم کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے، خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔