top header add
kohsar adart

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ان ہی کے ٹرسٹ سے نکال دیا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خورد برد کا انکشاف سامنے آگیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ان ہی کے ٹرسٹ سے نکال دیا گیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔

اس حوالے سے عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا نے بتایا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں سے بچانےکے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا

لیکن انہیں انصاف نہ ملا اورالٹا مخالفین نے ان کی ذات پر کیچڑ بھی اچھالا۔

ڈاکٹر ڈینا خان کہتی ہیں کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہےکہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کر سکیں گی.

واضح رہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بناکر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک بورڈ آف ٹرسٹ بنایا تھا۔پھر بعض ممبران کو انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ٹرسٹ سے نکال دیا تھا،تاہم ان کی وفات کے بعد ان افراد نے جعلسازی کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ہی ٹرسٹ سے نکال دیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی کی 2 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر مبینہ جعل سازوں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر دینا نے بتایا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا،لیکن انہیں انصاف نہ ملا اور الٹا مخالفین نے ان کی ذات پر کیچڑ بھی اچھالا۔ ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کرسکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More