top header add
kohsar adart

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی عسکری حکام سے اہم ملاقات ہوئی،چینی وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے،چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More