top header add
kohsar adart

” چور چور ” کے شور میں گارڈ نے گولی چلا دی، خاتون سمیت 2 ہلاک

کراچی میں "چور چور” کے شور میں سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے،واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی کی نیول کالونی میں  فراڈ کیس میں مطلوب ملزم پولیس سے فرار ہورہا تھا- گارڈ سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیہا گیا ہے۔

اس حوالے سے موصولہ ابتدائیاطلاعات کے مطابق حنیف مادا نامی شخص چیک باؤنس کے مقدمے میں پولیس کومطلوب تھا۔جب وہ جمعہ کے روز  نیول کالونی پہنچا تو وہاں تھانہ سعیدآباد انویسٹی گیشن موجود تھی جسے دیکھ کر ملزم نیول کالونی گیٹ سے باہر کی طرف فرار ہوا۔ایس ایس پی کے مطابق موقع پر موجود عوام نے حنیف مادا کو بھاگتا دیکھ کر چور چور کی آوازیں لگائیں،جسں پر گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے اس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ  کے نتیجے میں حنیف مادا ہلاک ہوگیا،جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون سعدیہ  بھی چل بسی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے سیکورٹی گارڈ عاقب ولد حیدر زمان کو گرفتار کرکےاس سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے،جبکہ گارڈ کے 3 ساتھیوں کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

The guard opened fire mistakenly, killing 2 including woman " چور چور" کے شورمیں گارڈ نے گولی چلا دی،خاتون سمیت 2ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More