kohsar adart

پی ڈی ایم نے پارلیمانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا

اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے باوجود  صرف چار روز  میں 54 بل منظور کرا لیے گئے

شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں نے ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم کرلیا،اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے باوجود  صرف چار روز  میں 54 بل منظور کرا لیے گئے۔

جو بل منظور کرائے گئے ان میں سے 35 نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں۔ اختلاف کے باوجود ضمنی ایجنڈے کے تحت بدھ کو مزید 7 بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے گئے ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ اس دوران گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کا ترمیمی بل ،زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل ، ایپوسٹائل ترمیمی بل،غیر ملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط ختم کرنے سے متعلق بل،پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 بھی اضافی ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ۔

دریں اثنا چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن بل اور پاکستان ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن بل 2023ء بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More