پی پی 32 گجرات، پرویز الہٰی کو 45 ہزار ووٹ سے شکست دیدی
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 32 گجرات 6 پر مسلم لیگ (ق) کے موسیٰ الہٰی نے سابق وزیراعلیٰ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے دی۔
پی پی 32 گجراب کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق موسیٰ الہٰی نے چوہدری پرویز الہٰی کو 45 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست دی ہے۔
ق لیگ کے موسیٰ الہٰی نے 63 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی نام کرلی جبکہ چوہدری پرویز الہٰی 18 ہزار 327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔