پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد مکمل سیل کرنے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، اسلام آباد کو مکمل سیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل اسلام آباد میں احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے لیے چھبیس نمبر چونگی ، ٹیکسلا کے مقام سے کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا ،فیض آباد ، سیکٹر آئی ایٹ، آئی جے پی ڈبل روڈ ، مارگلہ روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند کی جائے گی،
سنگجانی فیض آباد، سیکٹر جی الیون چوک ، گولڑہ موڑ فلائی اوور اور انڈر پاس پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ،ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے جائیں گے، ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ،پانچ اکتوبر سے ریڈ زون کی سیکیورٹی آرمی کے حوالے کر دی جائے گی۔