top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا

پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کیا اور خود ہی منتشر ہوگئے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ڈی چوک اور بلیو ایریا کے پاس پارٹی کے ورکرز خود منتشر ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی پشاور روانگی کے بعد قیادت نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا اور کوئی رہنما بھی وہاں پر نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی پر عمل کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ڈی چوک پر مظاہرین کی قیادت کی ہدایت کی تھی تاہم اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہ کرسکی۔

 

پارٹی قیادت کے نہ پہنچنے یا ہدایت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More