پی ٹی آئی رہنما اکبر خان تنولی گرفتار
پی ٹی آئی رہنما اکبر خان تنولی گرفتار
9 مئی واقعہ کے بعد روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد سے ایک اور اہم رہنما کو حراست میں لے لیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اکبر خان تنولی کو گرفتارکرلیاگیا،اکبر خان تنولی کو ایف سکس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، ذرائع کاکہناتھا کہ اکبر خان تنولی نو مئی واقعہ کے بعد سے روپوش تھے۔
اکبر خان تنولی سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن کے عہدے پر رہ چکے ہیں،اکبر خان تنولی چیئرمین پی ٹی آئی کے سکیورٹی سٹاف کا حصہ بھی تھے،اکبر خان تنولی حلقہ پی پی ٹو حسن ابدال سے امیدوار بھی تھے۔