پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے تصویر شیئر کردی
پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے تصویر شیئر کردی
لاہور: ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی۔
انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ “انقلاب” اور “مقبولیت” کا عبرتناک نظارہ ہے جو سوشل میڈیا پر ذریعے گزشتہ جلسے میں جعلی اور پرانی وڈیوز جاری کرکے اپنے حامیوں کے”ذہنوں” میں برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ ویلکم ٹو لاہور