پی سی بھوربن کے لاکرز کا صفایا ہو گیا۔مقدمہ درج
ہوٹل پرل کانٹینینٹل (پی سی) بھوربن مری میں چور گھس گئے۔
چور مہمانوں کے رومز میں لاکرز میں رکھی نقدی غائب کرنے لگے۔
مبینہ طور پر ہوٹل کا اپنا ہی ملازم ملوث نکلا جسے پکڑ کر مزید تفتیش کیلئے پھگواڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں گلیات میں سیاحوں کا رکشہ حادثے کا شکار۔ایک نوجوان جاں بحق
پی سی کے چیف سکیورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ اسد شاہ بخاری نے ایک مبینہ چور پکڑ کر پھگواڑی پولیس حوالے کیا اور مقدمہ درج کرایا۔
ملزم کا تعلق دیول بازار سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔