پیرخالد سلطان باہو نےالیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
پیرخالد سلطان باہو نےالیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
دربار سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے ملک بھر میں کل ہونے والے عام نتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جماعت الصالحین کے سربراہ اور دربار سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
آصف علی زرداری اورخالد سلطان نےملاقات میں ملک بھر میں کل ہونے والے الیکشن اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔
جس کے بعد صاحبزادہ محمد خالد سلطان آصف علی زارداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
ملاقات کے بعد صاحبزادہ محمد خالد سلطان نےاپنے مریدوں اور احباب کو عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی اپیل کر دی۔
دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری بیٹی آصفہ بھٹو کے ہمراہ بالوجا قبا پہنچے اوراپنے والد مرحوم حاکم علی زرداری اوروالدہ ماجدہ کی قبر پر حاضری دی ،
اورفاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اورقبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔