top header add
kohsar adart

پوزیشن ہولڈر ردا امتیاز کو ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مبارکباد

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ کی ہونہار طالبہ رداء امتیاز عباسی نے ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل اور ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کی طرف سے مبارکباد اور انعام دینے ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان اسٹنٹ کمشنر 3 شمیم اللہ خان مقامی چئیرمین ویلج کونسل بھن فاروق ریالی عباسی چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی کی آمد کوھالہ میں سادہ پروقار تقریب میں ایس ایچ او بکوٹ زبیر تنولی چوکی انچارج نیاز خان ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے سب کی طرف سے مبارکباد پھولوں کے ہار اور ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہارکیا

پوزیشن ہولڈر ردا امتیاز کو ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مبارکباد
پوزیشن ہولڈر ردا امتیاز کو ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مبارکباد

 

۔تفصیلات کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات میں ایبٹ آباد بورڈ کے ضلع ایبٹ آباد کے دور دراز پہاڑی خطہ سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بیروٹ کی ویلج کونسل بھن کی ہونہار طالبہ رداء امتیاز عباسی نے آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ سے 1020 نمبر حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا

اس پر ضلع ایبٹ آباد کی انتظامیہ کی طرف سے بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے AC DSP گلیات نے علاقے میں آکر مبارکباد دی بچی کے والد امتیاز عباسی جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں انھوں نے کہاکہ ھمارے اتنے وسائل نہیں کہ شہروں میں جاکر مہنگے کالجوں ہاسٹلوں کے اخراجات برداشت کرسکیں یہ بچیاں حصول تعلیم کے لیے اپنے گاؤں سے بیروٹ تک دور دراز کا سفر کرکے جاتی ہیں اور سرکاری سکول میں پڑہ کر اتنا اچھا رزلٹ دیا ھے

جس پر خاندان سمیت علاقہ بھر کا نام روشن ھوا ھے اس پر عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے دور دراز کا سفر کرکے بچی اور والدین کو مبارکباد دینے آئے اس بچی کو اگر سرکاری سطح پر یا پرائیویٹ سیکٹر میں موقع دیا جائے تو آنے والے وقتوں میں یہ پاکستان کا نام روشن کرسکتی ھے ۔

اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ خان اور ڈی ایس پی امتیاز خان نے کہاکہ ایسے طلباء وطالبات ہمارا سرمایہ ہیں انکی حوصلہ افزائی کرکے دلی خوشی ہوئی ایسے بچوں کے لیے خصوصی کاوش کرکے انکو اعلٰی مقام تک لے جایا جا سکتا ھے ۔اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی چئیرمین ویلج کونسل بھن فاروق ریالی عباسی نے رداء امتیاز عباسی کو مبارک باد پیش کی

اور مقامی صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی جنکا تعلق بکوٹ اور مشیر برائے انٹی کریپشن برگیڈیئر ر مصدق عباسی جنکا تعلق بیروٹ سے ھے کی توجہ مبذول کروائی کہ وہ رداء امتیاز عباسی جیسے ہونہار طالبہ و طلباء کے لیے سرکل بکوٹ میں اعلٰی تعلیم کے مواقعے پیدا کریں ڈگری کالج بکوٹ ڈگری کالج بیروٹ کے اجراء کی جلد کوشش کریں

 

اور رداء امتیاز عباسی کو خصوصی طور پر سرکاری سرپرستی میں اعلٰی تعلیم کی سہولیات دے کر حق ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More