top header add
kohsar adart

پنڈی مری ٹرانسپورٹ کرایہ اچانک 60 روپے بڑھا دیا گیا

راولپنڈی مری کے روٹ پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے کرایہ 280 سے بڑھا کر 340 روپے کر دیا ہے، جس پر مسافروں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے سے جہاں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں، وہیں ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 9 فیصد اضافہ کرنے کااعلان کیالیکن اسکے برعکس ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کردیا ہے اب مری سے راولپنڈی اورراولپنڈی سے مری کاکرایہ 280 سے بڑھا کر340 تک کردیا ہے جس سے اب غریب لوگ سفر کرنے سے پہلے کئی بار سوچتے ہیں۔

عوامی حلقوں اورمسافروں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اعلان توکردیتی ہے لیکن اس پر عملدرآمدنہیں کراسکتی۔انتظامیہ،سیکرٹری آرٹی اے اوردیگر ذمہ دارادارے اپنے فرائض اداکرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں جس کے باعث غریب لوگوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں ۔

انہوں نے حکومت، انتظامیہ، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری اعلان سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور مری کا کرایہ نامہ جاری کیا جائے ۔

Pindi Murree transport fare suddenly increased by Rs.60 ,پنڈی مری ٹرانسپورٹ کرایہ اچانک 60 روپے بڑھا دیا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More