
پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنیکا فیصلہ بحال
پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنیکا فیصلہ بحال
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت دینے کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔

پنجاب حکومت کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا، عدالت نے حکومتی اپیل خارج کر دی جس سے سنگل بینچ کا پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد کے تاریخی ٹاوُن ہال کو گرا کرکمرشل پلازہ بنانےکا منصوبہ
عدالت کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی،
جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔