پاکستان تحریک انصاف نے آئین سے انحراف کیا، اکبر ایس بابر
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف کیا،
یہ فراڈ الیکشن ہوئے اور قوم سے جھوٹ بولا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جمعہ جمعہ 8 دن نہیں ہوئے وہ لوگ مجھ بانی رہنما کو پارٹی سے نکال رہے ہیں، ہمارا قانونی حق ہے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قومی الیکشن بھی درست نہیں ہوں گے،
آج انٹراپارٹی الیکشن کیس کی دوسری سماعت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کو موقع دیا گیا کہ دلائل دیں
، پی ٹی آئی وکلا نے وقت مانگا اب پیر کے روز سماعت ہو گی۔