top header add
kohsar adart

پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال، اپنا مقام حاصل کرے گا،آرمی چیف

پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال، اپنا مقام حاصل کرے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، ان شاء اللہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

 

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

 

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے آئی ٹی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک نوجوانوں کو اس شعبے میں معیاری تربیت فراہم کرے گا۔

 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے معیشت کی بہتری میں تاجر برادری کے تعاون کو سراہا، تاجر برادری نے معیشت کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے لیے وفاق، صوبائی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

آرمی چیف نے دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے تعاون کو سراہا، انہوں نے ملکی بہتری کے لیے دستیاب مواقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، ان شاء اللہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More