kohsar adart

پاکستان اور افغانستان میں یک طرفہ ٹیکس لگانے کا معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد(کوہسا رنیوز)پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے ہیں،

جس کے بعد اب تجارتی اشیا پر یک طرفہ ٹیکس عائد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا ،

جس میں دونوں وفود کے درمیان دوستانہ ماحول میں مذاکرات ہوئے، دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا ہے ،

متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ افغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،

کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
افغان وفد کی سربراہی ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر ندا محمد صدیقی نے کی، پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More