پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے تیار ہے،محسن نقوی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات ہوئی ہے ۔
چیئرمین ای سی بی رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں چئیرمین محسن نقوی اور پی سی بی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شانداررہا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہماری نیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے تیار ہے، سٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہرسطح پرفول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں،مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورہ کے دوران شاندار مہمانداری پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔