kohsar adart

پاکستانی کرکٹ شائقین کو کن شرائط پر بھارتی ویزا ملا؟

بھارت نے بعد از خرابی بسیار ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو محدود پیمانے پر ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان تو کر دیا ہے تاہم بھارت جانےوالے پاکستانی کڑی شرائط میں جکڑ دیئے گئے ہیں، بھارتی حکومت کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شائقین کے ہوٹل سے بغیر اجازت نکلنے پر پابندی ہو گی-پرچم لہرانے کی اجازت بھی بعض شرائط کے ساتھ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بھی خاصی تاخیر کے بعد بھارتی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ بھارت میں ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے پاکستان سے جانے کے خواہشمند شائقین کیلئے کڑی شرائط رکھی گئیں۔ ان شرائط کے نکات درج ذیل ہیں۔
1۔۔ویزا اجرا پر پاکستان سے آنے والے شائقین کو بھارتی پولیس کے پاس اپنے کوائف جمع کرانا ہوں گے۔
2۔  دہری شہریت کے حامل اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں قدرے نرمی رکھی گئی ہے جبکہ  ورلڈکپ کی کوریج  کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی  سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سے بھارت کیلئے ویزا کی درخواستوں کے لیے تین وزارتوں کی منظوری درکار ہوتی ہے  جن میں داخلہ، امور خارجہ اور کھیل کی وزارتیں شامل ہیں۔
پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں ویزے میں تاخیر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں اور قومی  ٹیم کی 10 دن میں شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ ریلیز کردیا
آئی سی سی نے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ ریلیز کردیا,فائل فوٹو

اسکواڈ اور آفیشلز کو گزشتہ ہفتے دبئی میں دو روزہ ٹیم بانڈنگ سیشن کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہونا تھا، اس سے پہلے وہ ہندوستان روانہ ہوں گے جہاں وہ اکتوبر کو اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ سے مدمقابل ہوں گے۔

Pakistani cricket fans put under strict conditions by India ,بھارت جانےوالے پاکستانی کڑی شرائط میں جکڑ دیئے گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More