پاکستانی ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربن سے اپنی اگلی منزل جوہانسبرگ پہنچ گئی، قومی ٹیم کل سے اگلے میچز کی تیاریاں شروع کرے گی۔
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔
ہوم ٹیم نے 9 وکٹوں پر 183 رنز بنائے تھے، ڈیوڈ ملر نے 82 اور جارج لِنڈے نے 48 رنز کی جاراحانہ اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستان ٹیم 8 وکٹ پر 172 رنز بنا سکی۔ محمد رضوان 62 گیندوں پر 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ 11 رنز کی فتح کے ساتھ ہوم ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ ہفتے کو جوہانسبرگ میں ہو گا۔