kohsar adart

پاراچنار،کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگہ کل 11 بجے ہو گا

 

کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگہ کل (31 دسمبر کی) صبح 11 بجے بلایا گیا ہے۔

جرگہ ممبر سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ 2 روز قبل ایک فریق نے تحفظات پر 2 روز کی مہلت مانگی تھی جس کے بعد گرینڈ امن جرگہ کل ہوگا۔

دوسری جانب پاراچنار میں تصادم کے پیشِ نظر تاحال راستے بند ہیں اور بے امنی کے واقعات کے خلاف مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

اپر کرم میں پاراچنار پریس کلب کے باہر اور لوئر کرم کے علاقوں گوساڑ اور بگن میں دھرنے جاری ہیں۔

دھرنا مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امن قائم کیا جائے، متاثرین کی امداد اور راستے کھولے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث راستے بند کیے گئے ہیں، مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More