top header add
kohsar adart

ٹی 20ورلڈکپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے، فاتح ٹیم کو تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مختص کی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی حق دار ہوگی۔

اسی طرح سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی نہ کرنے والی 4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 9 سے 12 پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ 13 سے 20 تک کی پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے، میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More