ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔
فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے جبکہ رچی رچرڈسن آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔
رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے، روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔