
ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیت لیا
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان 26، سلمان 15 اور سعود 13 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ویسٹ انڈیز کے بولر واریکن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد پاکستانی ٹیم ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان آخری پوزیشن پر رہا، جس سے اس کے کھیل میں مزید بہتری کی ضرورت اجاگر ہوئی ہے۔