وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ انشاء اللہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ن لیگ عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کے لیے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔
واضح رہے کہ 8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے اور اب تک نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔