top header add
kohsar adart

وزیراعلی گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز سے ملاقات۔۔ برف پگھل گئی

وزیراعظم نے صوبے کے مسائل اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تعاون کا یقین دلا دیا۔علی امین گنڈاپور

 

وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے نتیجے میں حکومت اور پی ٹی ائی کے درمیان برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے۔
ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات خوشگوار رہی جس میں وزیراعظم نے صوبے کے مسائل کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے۔۔


ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے وفاق پر واجبات کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے .وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں گے اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں. علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔  عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے تو ان کی ہم سے توقعات بھی ہیں، ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بطور وزیراعلی صوبے میں مرضی کی ٹیم بھی ملے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال نے علی امین گنڈاپور کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کے جانے کے بعد وزیراعظم نے 19 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں خیبر پختون خواہ کے مسائل زیر غور لائے جائیں گے اور جو بھی امور ہیں وہ باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل اگر باقی ملک کے لیے استعمال ہو رہے ہیں تو ہمیں اس کی خوشی ہے، ہم جو واجبات کی بات کر رہے ہیں وہ بھی ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر جو ممکن ہو سکے گا وہی مانگیں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس حوالے سے ہم کوئی جبری مطالبات رکھیں گے۔ہمیں ملکی معاشی حالات کا ادراک ہے.

CM Gandapur meeting with Prime Minister Shehbaz.snow melted,وزیراعلی گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز سے ملاقات۔۔ برف پگھل گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More