kohsar adart

وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کی دعا کی اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے اپنی جان وطن پر نچھاور کی، قوم شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کےلیے پُر عزم ہیں۔

 

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More