kohsar adart

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچا ریپ کیس میں مجرم قرار

 

نیپال کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچائے کو کھٹمندو کی عدالت نے لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

کھٹمندو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بنچ نے سندیپ لمیچائے کو جنسی جرم کا مجرم قرار دیا ہے،

جب کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی،

جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے

کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا

جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More