kohsar adart

نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے، پرویز الہٰی

لاہور( کوہسار نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہوسکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،

وہ وقت دور نہیں ہے جب عمران خان وزیراعظم ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، یہ لوگ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے،

حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کو دینا ہو گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی،

کارکن تیاری شروع کریں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More