
نمبل میں ٹرانسفارمر کے پرزے چوری،گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا
علاقے کے عوام پریشان.جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ
سرکل بکوٹ کے گاؤں لیراں یونین کونسل نمبل میں چوری کی واردات ،ٹرانسفارمر اتار کر قیمتی اشیاء چوری کرکے گاؤں کے مکینوں کو رمضان المبارک میں اندھیروں میں چھوڑ دیا ۔
تھانہ بکوٹ کی حدود میں اس سے قبل ٹرانسفارمر سمیت چوری کی متعدد وارداتوں کے بعد نو تعینات ایس ایچ او زبیر خان کے آنے کے بعد صورتحال کافی کنٹرول میں تھی مگر رمضان المبارک میں سرکل بکوٹ کے خوبصورت بالائی گاؤں میں دیدہ دلیری سے اس واردات نے عوام علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر ناکہ بندی کرکے ان عادی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے.