top header add
kohsar adart

میرٹ کی پامالی کو ختم کر کے دم لوں گا. وزیر اعظم آزادکشمیر

کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔ سٹیٹس کو کی سیاست کو دفن کر کے جاؤں گاچوہدری انوار

 

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پچیس تیس برسوں پر محیط سٹیٹس کو کو ہر ممکن طور پر جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی ہے۔ہم سب ریاست کے وسائل کے امانت دار ہیں۔برباد حال نظام حکومت کو صاف ستھرا نظام حکومت قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ آزادکشمیر سے علاقائی ازم،برادری ازم،کرپشن، میرٹ کی پامالی کو ختم کر کے دم لوں گا۔ اعلانات کا قائل نہیں ہوں، عوامی منصوبے زمین پر نظر آئیں گے۔30جون تک تعلیم،لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، تعمیرات عامہ، ہائیڈل اور ٹورازم سے سٹیٹس کو ٹوٹتا نظر آئے گا اور عوام تبدیلی دیکھیں گے۔ہر انتخابی حلقہ میں تیس جون تک 1ارب سے زائدکے ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے۔
عوام کے ٹیکسوں پر بننے والی حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ عوامی منصوبوں اور حکومت کی کارکردگی کے حوالہ سے ریاست کے ہر شہری کو جوابدہ ہیں۔ جب حلف اٹھایا تو بددیانتی اور کرپشن کا بازار گرم تھا،ریاست کی فلاح کا کوئی پروگرام کاغذ پر نظر نہیں آرہا تھا۔ ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہونا ہے تو سٹیٹس کو کو توڑنا ہو گا۔ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔ اپنا کام آئینی طریقے سے کر تا رہوں گا۔ سٹیٹس کو کی سیاست کو دفن کر کے جاؤں گا۔ جس دن سمجھا ضمیر مطمئن نہیں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا اسی دن عہدہ چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے شاہ سلطان برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد,وزراء کرام فیصل ممتاز راٹھور، سردار جاوید ایوب،راجہ محمد صدیق خان،دیوان علی خان چغتائی، نثار انصر ابدالی، اکمل سرگالہ،سردار میر اکبر خان،چوہدری محمد رشید،چوہدری یاسر سلطان،جاوید بٹ،فہیم اختر ربانی،ملک محمد ظفر،عاصم شریف بٹ،چوہدری قاسم مجید،محترمہ تقدیس گیلانی،سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان محکمہ جات،خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے۔ عوامی پیسوں پر کسی کو عیاشی نہیں کر نے دوں گا۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جس دن حکمرانی کی سوچ اور عوام کی سوچ میں فرق ختم ہو گا تو اس دن حقیقی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اگر کسی ایک جگہ بھی کرپشن نظر آئے تو نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور کرپشن کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اس وقت تک آزادکشمیر میں ای ٹینڈرنگ سے تین ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ادویات میں کرپشن اور ریاست کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ریفرنس تو جائیں گے۔

 

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ 15مارچ تک ٹیوٹا کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ دیگر ادارہ جات میں نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز شروع کروائیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ انفراسٹرکچر میں بہتری لا رہے ہیں۔ عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیے اضافی تیس کنال رقبہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امبور کے علاقہ کو ہیلتھ سٹی بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن، احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کوفعال ادارہ بنا دیا ہے۔ حکومت نے ادویات کے لیے بجٹ دگنا کر دیا ہے جبکہ نوجوانوں کو بلا سود  قرضوں کے فنڈز بھی دوگنے کر دیے ہیں۔ مخلوق خدا کی خدمت اولین ترجیح ہے، آخری دن تک کرتا رہوں گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

528.321 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے 528.321 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا. متعلقہ حکام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منصوبے کے کام کے معیار اور بروقت تکمیل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد،وزراء کرام فیصل ممتاز راٹھور، سردار جاوید ایوب، راجہ محمد صدیق خان، دیوان علی خان چغتائی،نثار انصر ابدالی، اکمل سرگالہ،سردار میر اکبر خان, چوہدری محمد رشید, چوہدری یاسر سلطان،جاوید بٹ،فہیم اختر ربانی،ملک محمد ظفر، عاصم شریف بٹ، چوہدری قاسم مجید،محترمہ تقدیس گیلانی، سیکرٹری صاحبان حکومت،سربراہان محکمہ جات، خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

I will end the abuse of merit. Prime Minister Azad Kashmirمیرٹ کی پامالی کو ختم کر کے دم لوں گا. وزیر اعظم آزادکشمیر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More