kohsar adart

مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی جھوٹی خبر نے ملک بھر میں ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔تا ہم معلوم ہوا ہے کہ مولانا طارق جمیل خیریت سے ہیں اور فیصل اباد میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے حوالے سے ایک تصویر بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے ملک کے طول و عرض اور بیرون ملک بھی مولانا طارق جمیل کے لاکھوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

لوگ پریشان ہو کر اپنے اپنے طور پر خبر کی تصدیق کے لیے رابطے کرنے لگے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں جو صاحب اسٹریچر پر زخمی حالت میں لیٹے ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل کے ہم شکل ہیں اور یہ حادثہ بھی دو برس پہلے ہوا تھا۔

دوسری طرف مولانا طارق جمیل کے لاکھوں مداحوں کو اس خبر کے وائرل ہونے سے شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی جھوٹی خبر نے ملک بھر میں ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔تا ہم معلوم ہوا ہے کہ مولانا طارق جمیل خیریت سے ہیں اور فیصل اباد میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے حوالے سے ایک تصویر بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے ملک کے طول و عرض اور بیرون ملک بھی مولانا طارق جمیل کے لاکھوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

لوگ پریشان ہو کر اپنے اپنے طور پر خبر کی تصدیق کے لیے رابطے کرنے لگے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں جو صاحب اسٹریچر پر زخمی حالت میں لیٹے ہوئے ہیں ,ان کا نام مولانا آزاد جمیل بتایا جاتا ہے جو مولانا طارق جمیل کے ہم شکل ہیں اور انہی کے انداز میں گفتگو بھی کرتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بھی دو برس پہلے ہوا تھا۔
دوسری طرف مولانا طارق جمیل کے لاکھوں مداحوں کو اس خبر کے وائرل ہونے سے شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More