kohsar adart

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد(کوہسار نیوز)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پھر سے سر اٹھانے لگا،

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ زیادہ تر  ریفائنریز میں صرف 10 دن کا خام تیل باقی رہ گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا ہے،

ذرائع کے مطابق ڈالر کی کمی اور عدم دستیابی کے بعد لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سنیر جی کو ‘‘ ریفائنری کو 8 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
اور اس حوالے سے وزارت توانائی کو خط بھی  لکھ دیا گیا ہے۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے،

سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنیرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔ واضح رہے کہ وزیر پٹرولیم مصدق ملک کے مطابق روا سے خام تیل کی درآمد کا سلسلہ اپریل میں شروع ہو جائے گا جس سے تیل کی کمی پوری ہونے اور قیمتوں میں کمی آنے کا بھی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More