kohsar adart

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کی بڑی وکٹیں گرادیں

نور محمد دمڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

ہرنائی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ جب کہ لیگی رہنما نور محمد دمڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

 

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی بی 7 سے نامزد امیدوار حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماءحاجی محمد رضا ترین و السعادات قبیلے کے سربراہ ناظر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ پی بی 7 اور این اے 253سے مسلم لیگ ن کی ہوزیشن مضبوط ہوئی ہے، ملک گل رنگ زیب نے دوستین ڈومکی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More