kohsar adart

مسلح گروہ کا نائیجیریا کی مسجد پر حملہ،19 نمازی اغواء

مسلح حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ بھی کی

ابوجہ ( کوہسار نیوز) نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا، فائرنگ سے امام مسجد سمیت 6 افراد زخمی جبکہ 19 نمازیوں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں نماز عصر کے وقت پیش آیا۔ مسلح حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ بھی کی جس میں پیش امام سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ مسلح ملزمان نے نمازیوں کو یرغمال بنالیا اور ایک ٹرک منگوا کر انھیں اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
پولیس نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا اور 6 مغویوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ باقی مغویوں کی بازیابی کیلئے مزید نفری طلب کرلی ہے جو ان ڈاکوؤں کی روگو جنگل میں کمین گاہوں پر کارروائی کرے گی۔
نائیجیریا کے اس علاقے میں جرائم پیشہ گروہ کافی متحرک ہیں جو مویشیوں کی چوری، اغوا برائے تاوان اور سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نمازیوں کو اغوا کار تاوان کے بدلے رہا کردیں گے جس کیلئے مقامی سطح پر لیڈران نے رابطے کا کام شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More