مری میں ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل
ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئیں، ذہنی توازن درست نہ تھا۔بیٹوں نے شناخت کرلیا
مری میں سڑک سے ملنے والی خاتون کی نعش کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق خاتون کی شناخت نیاز بی بی نام سے ہوئی ہے۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی موت روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈمپر کے نیچے آنے کی وجہ سے نعش کچلی گئی۔واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ بزرگ خاتون کی سرکٹی لاش ملی ہے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
خاتون کے دونوں بیٹوں نے ہسپتال میں نعش کی شناخت کرلی ہے،جن کے مطابق ان کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور ان کا علاج بھی جاری تھا، ان کا کہنا ہے کہ ہماری لاعلمی میں آج والدہ گھر سے چلی گئیں اور یہ حادثہ پیش آیا،
ایس پی صدر کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش کا جاری ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔