kohsar adart

مری میں مسافر وین کو حادثہ، 11 افراد زخمی

اٹک سے مری جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی

مری جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی
حادثے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، ٹویوٹا ہائی ایس مسافر وین کو حادثہ ہفتے کے روز تریٹ کے مقام پر پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہپستال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین اٹک سے مری جارہی تھی ۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے بیشتر کو معمولی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More