مری میں تعمیرات کیلئےبائی لاز کی پابندی لازمی ہے۔جسٹس امیربھٹی
ایسی منصوبہ بندی کی جائےکہ شہر کی خوبصورتی اور درخت بھی محفوظ رہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
کوہسار یونیورسٹی مری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پائیدار ایکو ٹورازم پلاننگ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا.
تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری پاکستان کا ایک اہم ترین سیاحتی مقام ہے جہاں ملک و بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں سیاح آتے ہیں لیکن آبادی میں اضافے کے باعث یہاں بائی لاز کے تحت عمارتیں بننی چاہئیں تاکہ اس وادی کی دلکشی، قدرتی حسن اور ماحول برقرار رہ سکے مگر بدقسمتی سے ایسدا نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے حوالے سے ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ شہر کی خوبصورتی بھی متاثر نہ ہو اور درخت بھی محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والی صورت حال سے مقابلہ کے لیے کوہسار یونیورسٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جبکہ اس ملک کا مستقبل قابل اعتماد طلبا و طالبات سے وابستہ ہے ۔
تقریب سے ملک مشتاق اوجلا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے کہا کہ پائیدار ایکو ٹورازم کی پلاننگ لیگل فریم ورک کی تشکیل اور ماحولیاتی اثرات میں توازن رکھنے کے لیے کوہسار یونیورسٹی بھرپور اقدامات کرے گی۔
سیمنار میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان عباسی وائس چانسلر گلگت بلتستان یونیورسٹی سابق آئی جی جنگلات ناصر محمود جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پی کے ٹورازم ڈویلپمننٹ کارپوریشن کے عمیر خٹک مری کے عہدیداران فیاض عباسی ایڈووکیٹ ملک شبیر محمود ایڈوکیٹ راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ راجہ بلال رحمان ایڈوکیٹ سردار یاسر یوسف ایڈوکیٹ ناصر عباس ایڈووکیٹ دیبا ایڈوکیٹ اویس مدنی ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جبکہ کوہسار یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
Compliance of bylaws is mandatory for construction in Murree. Justice Amir Bhatti,مری میں تعمیرات کیلئےبائی لاز کی پابندی لازمی ہے۔جسٹس امیربھٹی