
مری میں برفباری سیزن کی تیاریوں پر ساڑھے چار کروڑ خرچ ہوں گے
ملکہ کوہسار مری میں برفباری سیزن کی تیاریوں پر ساڑھے چار کروڑ خرچ ہوں گے
تفصیلات کے مطابق مری میں 25 دسمبر سے 31 مارچ تک آئندہ برفباری کے موسم کی تیاریوں کےسلسلے میں ضروری مشینری، آلات اور سامان کے لیے 46.34 ملین (چار کروڑ 63ط لاکھ 40 ہزارروپے) کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ ہائی وے کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈرز میں برف پگھلانے کے لیے نمک کے چھڑکاؤ، برف میں پھنسی گاڑیوں کو پھسلنے سے روکنے کے لیے سکڈ چینز کے علاوہ حفاظتی پوشاک بشمول دستانے، جیکٹس، کٹس اور لانگ شوز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پرائیویٹ جیپیں کرائے پر لینے کے لیے بھی ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان تیاریوں اور پیشگی اقدامات کا مقصد برفانی موسم کے رش کے دوران حادثات اور ناخوشگوار واقعات سے بچنا ہے کیونکہ برفباری کے سیزن میں لاکھوں سیاح اس مقبول ہل اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں۔ اس دوران پھسلن اور گیلی سڑکیں حادثات کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کی ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس ہائپوتھرمیا یا کاربن مونو آکسائیڈ زہر کی وجہ سے موت بھی واقع ہوچکی ہے جس کے باعث دو برس قبل ایک بہت بڑے سانحے نے جنم لیا تھا۔
ٹینڈرز کے مطابق برف پر نمک چھڑکنے کے لیے 33 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سکیڈنگ چینز اور حفاظتی پوشاک کے لیے 80 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ مزید 44 لاکھ روپے نجی جیپوں کو کرایہ پر گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت چٹھہ نے متعلقہ محکموں کو تیاریاں مکمل کرنے کے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔
برف باری کے دوران کیا تیاریاں اور اقدامات کئے جائیں گے؟

اس سلسلے میں راولپنڈی، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی ڈیجیٹل گنتی کو برقرار رکھنا ہدف میں شامل ہے۔ سیزن کے دوران مری میں ٹریفک وارڈنز کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مری میں گاڑیوں کی تعداد مقررہ حد تک پہنچنے کے بعد مری جانے والے تینوں راستے اضافی گاڑیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم، مری کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دکھا کر سفر کی اجازت ہوگی ۔
سیاحوں اور ان کی املاک کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو سڑکوں پر موجود اور دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ اہلکار ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئےمواصلاتی آلات اور ٹیزر سے لیس ہوں گے۔
کمشنر نے ہوٹل مالکان کی زائد منافع وصولی کی بھی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ضروری اشیاء کی دستیابی کا بھیحکم دیا ہے اور مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ قیمتوں کا جائزہ لیں۔ معائنے میں مری میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور کمروں کے کرایے کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
Four and a half crores will be spent on preparations for the rainy season in Murree,مری میں برفباری سیزن کی تیاریوں پر ساڑھے چار کروڑ خرچ ہوں گے