top header add
kohsar adart

مری،باپ کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بیٹی قتل

 

مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے باڑی ساملی میں باپ نے غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد دونو ں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

 

ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

 

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر نبیل کھوکھر راولپنڈی سے مری پہنچے جہاں انھوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے۔

 

ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ بظاہر لڑکے اور لڑکی کا قتل غیر ت کا معاملہ لگتا ہے،اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More