top header add
kohsar adart

مرحوم ابراہیم رئیسی پاکستان کے سچے دوست تھے، آرمی چیف

مرحوم ابراہیم رئیسی پاکستان کے سچے دوست تھے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کو ٹیلی فون کیا، آرمی چیف نے ایرانی صدر اور رفقاء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے تمام رینکس کی جانب سے مرحوم کی روح کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا مرحوم ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ غیرمعمولی رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں اور ان کے رفقاء کا جانی نقصان ناقابل تلافی ہے، پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More