top header add
kohsar adart

مبینہ دھاندلی کیخلاف سندھ ، کے پی اور بلوچستان میں احتجاج اور دھرنے

جے یو آئی کےرہنماؤں نے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی.

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے  سندھ ، کے پی اور بلوچستان میں احتجاج جاری ہےاور کے یو آئی سمیت کئی  جماعتوں کے کارکنان 7 روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، کراچی میں صوبائی الیکشن کے دفتر پر دھرنے کے دوران جے یو آئی کےرہنماؤں نے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو حلف لینے نہیں دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔قبل ازیں شہر بھر سے قافلے الیکشن آفس پہنچے۔جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے تمام حلقے کھولے جائیں اور انگوٹھوں کے نشان کو چیک کیا جائے، جس دن سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا، ہم سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ہم کسی کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے۔ہم پارلیمانی انداز میں چلنا چاہتے ہیں۔ہمیں پر امن رہنے دیں ہم جمہوری انداز میں حق مانگتے ہیں۔

 

مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا
مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا

 

دوسری طرف مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان بھر میں چار جماعتی اتحاد جس میں پختونخواملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی نے ریلیاں نکالیں اور آراوز کے دفاتر کا گھیراؤ کیا۔نصیرآبادمیں پی بی 14 نصیرآباد 2 کےانتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پیپلزپارٹی کے کارکن آراو آفس کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ امیدوار پی پی غلام رسول خان عمرانی کا کہنا ہے کہ آر او کی جانب سے صاف شفا ف رزلٹ جاری ہونے تک اجتجاج جاری رہے گا۔مستونگ میں چار جماعتی اتحاد کی ریلی و مظاہرہ جاری ہے۔

اِدھر بنوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 7 روز سے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔ضلع کرم کے صدہ بازار میں پی ٹی آئی سپورٹرز کا دھرنا 9 فروری سے جاری ہے۔مظاہرین نے صدہ ڈوگر روڈ بند کردیا ہے۔شمالی وزیرستان این اے 40میں انتخابی نتائج کےخلاف پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدواروں کا دھرنا چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

Protests and sit-ins in Sindh, KP and Balochistan against alleged riggingمبینہ دھاندلی کیخلاف سندھ ، کے پی اور بلوچستان میں احتجاج اور دھرنے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More