kohsar adart

ماہرہ خان بچے کی ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر خبر وائرل

ماہرہ خان بچے کی ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر خبر وائرل

سوشل میڈیا پر پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے امید سے ہونے کی خبر وائرل ہو گئی۔
سب سے پہلے یہ خبر بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آئی کہ ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

اس کےعلاوہ سوشل نیوز انفارمیشن ویب سائٹ ریڈٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ ماہرہ خان نے خود کو کئی پروجیکٹس سے الگ کر لیا ہے کیونکہ وہ بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

 

اس خبر پر صارفین نے مسرت کا اظہار کیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔۔ حیرت انگیز طور پر مذکورہ سائیٹ ریڈٹ نے بعد ازاں یہ خبر ڈیلیٹ کر دی

 

تاہم اس کے بعد مختلف سائٹس پر سامنے آنے اور وائرل ہونے والی یہ خبر اپنی جگہ برقرار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ماہرہ خان نے اس خبر کے حوالے سے کوئی مثبت یا منفی تبصرہ نہیں کیا۔

 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں دوسری شادی ممتاز صنعت کار سلیم کریم سے کی تھی ۔۔اس سے پہلے ان کی ایک شادی علی عسکری سے ہوئی تھی

 

جن سے ان کا بیٹا اذلان بھی پیدا ہوا۔
یہ شادی تقریبا آٹھ سال تک چلی جو 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کم از کم 15 سال پہلے ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More