لورالائی: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق
باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ دلخراش واقعہ لورالائی دکی کے علاقے غڑواس میں پیش آیا،
حادثے میں بھاری جانی نقصان کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بارات بھارکھان سے دکی واپسی جا رہی تھی جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی،
حادثہ تیز رفتاری اور گاڑی الٹنے سے پیش آیا۔