top header add
kohsar adart

لانگ مارچ یا دھرنا نہیں بس جلسہ ہوگا،بیرسٹر گوہر

لانگ مارچ یا دھرنا نہیں بس جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دے گی بلکہ پُرامن جلسہ کرے گی، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

پارٹی قائدین کے ہمراہ جلسہ گاہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ ہماراجلسہ پرامن ہوگا، ہمارے پاس این او سی ہے، کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جلسہ عوام، ووٹوں اور حقیقی آزادی کیلیے ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، کارکن اور دیگر لوگ دوپہر دو بجے جلسہ گاہ ضرور پہنچیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت جلسہ گاہ پہنچنا گئی۔

بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب، عامر ڈوگر اور دیگر قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ حکومت کی جانب سے جلسے کے پیش نظر کنٹینرز اسلام آباد کی مختلف شہراؤں پر پہنچا دئیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More