top header add
kohsar adart

قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں،گنڈاپور

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہیں قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی اور تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ڈگری انسان کو نہیں بناتی بلکہ محنت بناتی ہے،انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر وہ اقدامات نہیں کیے گئے جوکرنا چاہیے تھے اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، افغانستان کے ساتھ پاکستان کا طویل بارڈر ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی قربانیاں دیں، سیکیورٹی فورسز کو قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہار نہیں ماننی بلکہ مقابلہ کرنا سیکھنا ہو گا اور ہار کی وجہ سے مایوسی ایمان کی کمزوری ہے۔ اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More