قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کے لاہور پہنچنے کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس بلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا بابراعظم سے متعلق بڑابیان سامنے آگیا
اجلاس میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان ، کوچز اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو بھی بلایا جائے گا ،
یہ بھی پڑھیں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا
اجلاس میں ٹیم کی ورلڈ کپ کارکردگی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان بھی ہے،
دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گیں ۔