فضل الرحمان کسی بھی آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ نہیں دیں گے،بیرسٹرگوہر
فضل الرحمان کسی بھی آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹرگوہر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات ہوگی، ہم وفد کی صورت میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان سے اس سے قبل بھی ہمارے مؤثر روِابط ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا اسمبلی فلور پر واضح کر چکے وہ عدلیہ سے متعلق کسی متنازع ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے، امید ہے ہم آج دوبارہ اسی نکتہ نظر پر پھر سے اتفاق کرلیں گے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا فیصلے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے مجھے لکھے گئے خطوط کی روشنی میں مجھے چیئرمین قرار دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے چیئرمین نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر بدنیتی سے جواز گھڑا، سپریم کورٹ نے اب بالکل ہر چیز واضح کردی ہے، اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں بھی ملیں گی، اب سینیٹ کے خیبر پختونخواہ کے الیکشن بھی ہوں گے۔