
فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بن کر دھماکا کر سکتی ہیں ؟
فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بن کر دھماکا کر سکتی ہیں ؟
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق اعترافی بیان کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی معتمد ساتھی فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بن کر ایک بڑا دھماکہ کر سکتی ہیں ۔
یہ دعوی برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضی علی شاہ نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فرح گوگی پہلے ہی پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور "نادر و نایاب” معلومات کی صورت میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے دباؤ بڑھانے کی خاطر فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو مطلوب شخصیت قرار دیتے ہوئے اماراتی حکام سے رابطہ کیا جس پر انہیں یو اے ای چھوڑنے کے لیے کہہ دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں وہاں بلیک لسٹ کر دیا گیا اور وہ یورپی ممالک منتقل ہو گئیں۔
اس طرح فرح گوگی دبئی یا متحدہ عرب امارات میں داخلے سے قاصر ہیں جہاں ان کا اور ان کے شوہر احسن سلیم گجر کا وسیع و عریض کاروبار اور اثاثے موجود ہیں۔ذرائع کا دعوی ہے کہ فرح گوگی نے اٹلی پہنچنے کے بعد پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے تعاون شروع کر دیا تھاجس کے بعد سے اب تک اس معاملے میں خاصی بڑی پیشرفت ہو چکی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرح گوگی عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے ایک دن بعد پاکستان چھوڑ کر فرار ہو گئی تھیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون کا خصوصی طیارہ استعمال کیا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرح گوگی کو بنیادی طور پر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی فرنٹ وومن سمجھا جاتا ہے جو بالواسطہ طور پر ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے خوب مال بناتی رہیں۔
عمران خان کے اہلیہ سے تعلقات کشیدہ ؟
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے قربت رکھنے والے ایک صحافی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔ یہاں تک کہ زمان پارک کے ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے دونوں ایک دوسرے سے دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری ٹرائل روکنے کیلئے عمران کی استدعا مسترد
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی نے گزشتہ دنوں جھلاہٹ میں عمران خان سے کہا کہ میں نے اس عمر میں آپ سے شادی اس لیے نہیں کی تھی کہ میں روز عدالتوں میں دھکے کھاتی پھروں۔ اس پر میاں بیوی کے درمیان تلخ نوائی بڑھ گئی جس کے بعد عمران خان نے اپنی ہمشیرہ روبینہ کو صلح صفائی کے لیے بیچ میں ڈالا تاہم انہیں بھی کامیابی نہیں ہو سکی۔